چیئرمین ایچ ای سی کا آئی سی سی بی ایسجامعہ کراچی کا دورہ

چیئرمین ایچ ای سی کا آئی سی سی بی ایسجامعہ کراچی کا دورہ

کراچی(این این آئی)اعلی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ، سابق چیئرمین ا علی تعلیمی کمیشن و سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن سمیت دیگر اعلی حکام نے ڈ اکٹر نیاز احمد اختر کا استقبال کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ سے ملاقات کے دوران ادارے میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی جدید تحقیقی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا آئی سی سی بی ایس کا پہلا دورہ ہے اور وہ اس عالمی شہرت یافتہ مرکزِ تحقیق کو دیکھنے کے خواہش مند تھے ۔ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اعلی تعلیمی اداروں میں تحقیق کے فروغ اور جدید سہولیات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ درایں اثنا ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کامسٹیک کے کارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال چوہدری سے بھی ملاقات کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں