سندھ میں قانون نہیں جنگل کا راج قائم ہے ،کاشف شیخ

سندھ میں قانون نہیں جنگل کا راج قائم ہے ،کاشف شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے رانی پور تھانے کی حدود گاو ں وریو واہن میں جونیجا برادری کے دو گروہوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کے بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 سندھ میں قانون کے بجائے جنگل کا راج قائم ہے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گہری نیند سوئے ہوئے ہیں جبکہ آئے روز سندھ کے کسی نہ کسی ضلع میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد قتل ہو رہے ہیں، لیکن سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سندھ میں قبائلی تنازعات میں اضافہ سرداری نظام، انتظامیہ کی کمزوری، قبائلی ذہنیت کی مضبوطی اور حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ۔ صوبائی امیر نے بیان میں مزید کہا کہ یہ خونی تنازعات اب صرف دو فریقوں کے درمیان جھگڑے نہیں رہے بلکہ ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے ، انسانی تہذیب پر داغ اور اجتماعی ضمیر کی ناکامی کی علامت بھی بن چکے ہیں۔اس وقت پورا سندھ خصوصاً بالائی سندھ میں قبائلی تنازعات نے معیشت کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔ کئی علاقے ’’نو گو ایریا‘‘ بن چکے ہیں جہاں جانا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ اسکول بند ہیں اور بچے ، جو مستقبل کے معمار ہیں، خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں