18سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

18سال پرانے قتل کیس  میں ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے 18 سال پرانے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن طارق کے۔۔۔

 قتل کے مقدمے میں ملزم احمد سعید عرف سعید بھرم کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت کے روبرو سماعت کے دوران وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں مطلوبہ شواہد پیش نہیں کیے گئے اور نہ ہی وہ اسلحہ عدالت میں پیش کیا گیا جو مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کئی سالوں سے جیل میں ہے ، لہٰذا اسے ضمانت دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں