رینجرز کی کارروائی،تیس مار خان اور کمانڈو گروہ کے 5کارندے گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ)نے نیاز منزل، نارتھ ناظم آباد سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تیس مار خان اور۔۔۔
کمانڈو گروہ سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان گلفام عرف سنی ولد نیئر احمد، محمد شان ولد محمد حسین، داؤد ولد حاجی موسیٰ، اشرف عرف پنو ولد رمضان اور اسماعیل ولد میکائیل کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1عدد 30 بور پستول (بغیر لائسنس)، 2 عدد 9ایم ایم پستول (لائسنس یافتہ)، 5 عدد میگزین بمعہ 28 عدد روند، 5 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان تقریباً 450 سے 500 ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے متعدد موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور تقریباً 35 سے 40 لاکھ روپے چھیننے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان ڈکیتی مزاحمت پر 5 سے 6 شہریوں کو زخمی بھی کر چکے ہیں۔