غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈاؤن، 23گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ساؤتھ زون پولیس کا غیر قانونی شیشہ کیفیز، گیسٹ ہاؤسز اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے میں پولیس نے۔۔
کلفٹن، بوٹ بیسن، درخشاں اور گزری کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی شیشہ کیفیز پر چھاپے مارے ۔ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ شیشہ حقے ، فلیورز اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔ بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 5 میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 7 شیشہ حقے برآمد کیے ۔ اسی طرح کلفٹن اور درخشاں پولیس نے مختلف شیشہ کیفیز پر چھاپوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کیا اور بڑی تعداد میں شیشہ سامان قبضے میں لے لیا۔