تعلیم اور صحت کی صحافتی تنظیموںکے عہدیداروں کاانتخاب مکمل
کراچی(پ ر)ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سید محمد عسکری صدر اور رانا جاوید سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔نتائج کے۔۔
مطابق انور خان نائب صدر، نیاز علی جوائنٹ سیکریٹری، سید وسیم انفارمیشن سیکریٹری،احسن چانڈیو فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ صفدر رضوی، حامد الرحمن، سید محمود اللہ، عائشہ انصاری،مزمل فیروزی گورننگ باڈی کے اراکین منتخب ہوئے ہیں۔دوسری جانب ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی کابینہ کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ تمام عہدیداران متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔اختر شاہین رند صدر، عمران پیرزادہ جنرل سیکریٹری ، صفدر بٹ سینئر نائب صدر، امداد سومرو نائب صدر،احسن چانڈیو ڈپٹی سیکریٹری ، شاہین صدیقی جوائنٹ سیکریٹری ،ابراہیم رند فنانس سیکریٹری، کنول جتوئی انفارمیشن سیکریٹری جبکہ نائلہ نظام کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ایگزیکٹو کمیٹی میں عابد خان، وسیم ہاشمی، راجہ ارشاد علی اسدی، ماریہ اسماعیل میمن، شاہد میرانی، رضوان جلالی اور پون کمار شامل ہیں۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہواور وزیرتعلیم سید سردار شاہ نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔