جھڈو:2بچیاں گیسٹرو، ڈائریا میں مبتلا ہوکر چل بسیں

جھڈو:2بچیاں گیسٹرو، ڈائریا میں مبتلا ہوکر چل بسیں

جھڈو (نمائندہ دنیا)جھڈو میں 8 سالہ ندا سلیم اور 13 سالہ نرگس اللہ بخش ڈائریا، اور گیسٹرو کا شکار ہوکر انتقال کرگئیں۔۔

، یہ دونوں لڑکیاں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری اسکول کی پہلی اور چھٹی کلاس ک طالبات تھیں مقامی سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ ان طالبات کی اموات اسکول کی ٹنکی کا زہریلا پانی پینے سے ہوئی ہیں، اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے ان الزامات کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی اموات طبی طور پر ہوئی، اسکول میں پینے کا پانی بالکل صاف ہے ، پانچ سو سے زائد طالبات، تدریسی اور دیگر عملہ بھی یہیں سے پانی پیتا ہے ، اگر پانی میں زہریلے اثرات ہوتے تو صرف تین طالبات کی ہی طبعیت کیوں خراب ہوتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں