جیکب آباد:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک پرڈی سی کانوٹس

جیکب آباد:غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک پرڈی سی کانوٹس

واپڈا سے متعلق اپنے دفتر میں اجلاس طلب، سندھ دوست کمیٹی کے رہنما بھی شریکلوڈشیڈنگ وٹرپنگ کے خاتمے کیلئے سسٹم اپ گریڈ کرنے سمیت متعدد امور پراتفاق

جیکب آباد (نمائندہ دنیا)جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک پر ڈی سی کا نوٹس، واپڈا حکام اور شہری رہنماؤں میں مذاکرات۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی احتجاجی تحریک پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد شہزاد احمد ساہی نے نوٹس لیتے ہوئے واپڈا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں اہم اجلاس طلب کیا، اجلاس میں سندھ دوست کمیٹی سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر اور قومپرست جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں ڈاکٹر اے جی انصاری، انتظار چھلگری سمیت دیگر رہنماؤں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی، رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ انتقامی کارروائیوں کے تحت جاری کیے گئے نوٹسز پر بات نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ان سے خوفزدہ ہیں۔

بلکہ وہ صرف شہریوں کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے واپڈا حکام سے نکات وار وضاحت طلب کی جس کے بعد متعدد امور پر اتفاق کیا گیا، فیصلوں کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خاتمے کیلئے سسٹم کی ریکنڈیشن کی جائے گی جس سے 90 فیصد مسائل حل ہونے کی امید ظاہر کی گئی، واپڈا کی جانب سے شکایتی مرکز قائم کیا جائے گا جس کے لیے ڈی سی آفس کمپلیکس میں کمرہ فراہم کیا جائے گا، ایکسین آفس کو بائی پاس سے شہر منتقل کیا جائے گا، اوور بلنگ اور ڈیٹکشن کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں