پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
کراچی(آئی این پی)مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں کے دوران 6 ملزمان زخمی گرفتار کرلئے گئے۔ فیروز آباد تھانے کی حدود سوسائٹی قبرستان کے قریب فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔ادھر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سیکٹر 5B3 رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔گرفتار ملزم کی شناخت سید عمیر علی کے نام سے ہوئی۔