مرتضیٰ وہاب کا شاہراہ بھٹو کے مختلف حصوں کا دورہ

مرتضیٰ وہاب کا شاہراہ بھٹو  کے مختلف حصوں کا دورہ

کراچی(آئی این پی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زیرِ تعمیر شاہراہِ بھٹو کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت شاہراہِ بھٹو کے اُس حصے پر موجود ہیں جو جام صادق برج کو کراس کرتے ہوئے تاج حیدر برج سے گزر کر مسجدِ عائشہ کی جانب جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ شہر کی ٹریفک اور کنیکٹیویٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا یہ حصہ شہر کے مختلف علاقوں کو آپس میں منسلک کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ برج کی تعمیر اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ تاج حیدر پل اور کورنگی کازوے برج بھی واضح طور پر مکمل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں