جیکب آباد:ڈھائی من چرس رکھنے والے مجرم کو20سال قید
جیکب آباد (ڈسٹرکٹ ڈیسک)جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈھائی من چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ندیم کو 20 سال قید کی سزا سنادی۔۔
، یاد رہے کہ 22اپریل 2025کو ایکسائز پولیس نے ایک ڈاٹسن گاڑی سے 100 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ندیم کو 20 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔