لاڑکانہ:برف کے کارخانے میں بجلی چوری پکڑی گئی، 4افراد گرفتار

لاڑکانہ:برف کے کارخانے میں  بجلی چوری پکڑی گئی، 4افراد گرفتار

لاڑکانہ (ڈسٹرکٹ ڈیسک)سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو)نے برف فیکٹری میں بجلی چوری کرنے پر4افراد کو گرفتار کر لیا۔۔۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو سرکل لاڑکانہ شاہ محمد باجکانی کی قیادت میں بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں رینجرز، پولیس کے علاوہ ایگزیکٹو انجینئر سید شاہد شاہ اور سیپکو کا عملہ شامل تھا۔ لاڑکانہ کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع ایک نجی کالونی میں چھاپہ مار کر غیر قانونی چلنے والی آئس فیکٹری میں استعمال 100 کے وی اور 25 کے وی کے ٹرانسفارمر ضبط کرلئے گئے ، جبکہ زیر زمین بچھائے گئے گیارہ ہزار کنڈکٹر کے تار بھی ضبط کر لئے گئے اور چار افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں