سکھر:میر معصوم لائبریری کی چھت کاپلستر گرنے سے طالبعلم زخمی

سکھر:میر معصوم لائبریری کی چھت کاپلستر گرنے سے طالبعلم زخمی

سکھر (ڈسٹرکٹ ڈیسک)سکھر میں شالیمار روڈ پر قائم میر معصوم شاہ لائبریری کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک طالبعلم زخمی ہوگیا۔۔

، واقعہ سے لائبریری میں خوف پھیل گیا۔ زخمی طالبعلم کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔طلبہ لال محمد، وقار، جہانزیب اور شہباز نے بتایا کہ لائبریری کی عمارت کو بنے ابھی صرف چھ ماہ ہوئے تھے کہ چھت کا ایک حصہ اچانک نیچے آ گرا۔انہوں نے کہا کہ عمارت کی خستہ حالی سے متعلق متعدد بار انتظامیہ کو شکایات کی گئیں، لیکن کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔طلبہ اور شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا نوٹس لے کر عمارت کا تکنیکی معائنہ کرایا جائے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں