ماتلی کے فاضل ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ماتلی کے فاضل ٹاؤن میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

شاہنواز بھینسوں کے باڑے میں نشانہ بنا، اسپتال میں دم توڑا، ملزم فرارٹنڈو محمد میں گھریلو پریشانی پرایک شخص کی خودکشی، علیحدہ واقعہ میں 2گرفتار

ماتلی، ٹنڈو محمد خان (نمائندگان)ماتلی میں نوجوان کو قتل کردیا گیا، جبکہ ٹنڈو محمد میں ایک شخص نے خودکشی کرلی، دوسرے واقعہ میں ٹریکٹر برآمد کرکے 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ماتلی کے فاضل ٹاؤن میں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان شاہنواز عرف بابو لغاری جاں بحق ہو گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ شاہنواز عرف بابو لغاری اپنے بھینسوں کے باڑے میں موجود تھا کہ مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے تعلقہ اسپتال ماتلی لایا گیا، جہاں دم توڑ دیا۔ مقتول کے بھائی مرتضی لغاری نے الزام عائد کیا کہ اس نے اعجاز شاہ کے خلاف الیکشن لڑا تھا، اسی رنجش پر اعجازشاہ اور اس کے بیٹوں نے حملہ کیا۔ ٹنڈو محمد خان کے علاقے تالپور ٹیکسٹائل مل کالونی کے رہائشی چار بچوں کے باپ 35 سالہ شبیر سولنگی نے مبینہ پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی بتائی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ماہ قبل جلال موری سے چھینا گیا ٹریکٹر برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزموں دلدار عرف کبوتر ماچھی اور ریاض ماچھی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ٹریکٹر کی شناخت کے بعد معلوم ہوا کہ یہ چند ماہ قبل چھینا گیا تھا، متاثرہ فریق کی جانب سے مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں