یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کی مرمت کی جائے ،راجا اظہر

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کی مرمت کی جائے ،راجا اظہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹنے اور۔۔۔

 شہریوں کو درپیش پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے لائن کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ۔ اپنے بیان میں راجا اظہر نے کہا کہ تین ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود واٹر کارپوریشن یونیورسٹی روڈ پر 33 انچ کی مرکزی پانی کی لائن کا مرمتی کام مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔کہ مرمتی کام نہ ہونے کے باعث ضلع شرقی خصوصاً گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر متعدد علاقے پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں