پاک چین 75سالہ سفارتی تعلقات پرمحکمہ اطلاعات کے تحت پرچم کشائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی جانب سے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محکمہ اطلاعات حکومت سندھ ڈاکٹر معز الدین پیرزادہ کی قیادت میں پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا ۔۔
تقریب میں محکمہ اطلاعات سندھ ڈائریکٹر ایڈمن و اکاؤنٹس طارق امام ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد عمران ذوالنون ، ڈائریکٹر سوشل میڈیا عزیز ہکڑو ، ڈائریکٹر پبلی کیشن امتیاز جویو، ڈائریکٹر پریس سرور سمیجو ، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن عبدالماجد خان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ، انفارمیشن افسران و اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈاکٹر معزالدین پیرزادہ نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی باہمی اعتماد اور ہر آزمائش میں ثابت قدم رہی ہے ۔ سی پیک سمیت دیگر مشترکہ منصوبوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچادیا۔ پاکستانی قوم چین کے ساتھ اپنی دیرینہ، تاریخی اور مثالی دوستی پر فخر کرتی ہے ۔