کے الیکٹرک کی عیدالاضحیٰ پرحفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل

کے الیکٹرک کی عیدالاضحیٰ پرحفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل

کراچی(بزنس رپورٹر)کے الیکٹرک نے عیدالاضحی کے دوران حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کردی ۔ کے ای ترجمان نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کو بجلی کے کھمبوں،ٹرانسفارمرز یا دیگر برقی تنصیبات کے قریب نہ باندھیں ۔۔۔

۔بجلی کے کھمبوں یا تاروں پرآرائشی بتیاں، رسیاں یا جانوروں کے سائے کیلئے کچھ نہ باندھیں۔ علاوہ ازیں قربانی کے دوران بجلی کے انفرااسٹرکچر سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور دھاتی اوزار اور پانی استعمال کرتے وقت خصوصی احتیاط برتی جائے ۔ دوسری جانب مویشی منڈیوں کی انتظامیہ کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عارضی اسٹالز اور برقی تنصیبات کو حفاظتی معیارات کے مطابق نصب کیا جائے ، استعمال سے قبل ان کا مکمل معائنہ کیا جائے اور بجلی کے قانونی ذرائع سے کنکشن لئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں