رواں سال 588پیشہ ور گداگر پکڑے گئے

رواں سال 588پیشہ ور گداگر پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال اب تک 588 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کرکے 586 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں ۔

 گرفتار ملزمان میں 582 مرد جبکہ 6 خواتین شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 157، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 106 جبکہ سٹی ڈویژن سے 107 پیشہ ور گداگر گرفتار کیے گئے ۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گداگری کی آڑ میں جیب تراشی، سٹریٹ کرائم اور شہریوں کو ہراساں کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں