کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل چلانے والی نوجوان لڑکی جاں بحق

 کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل چلانے والی نوجوان لڑکی جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل چلانے والی نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔۔

۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی جوگی موڑ کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے جا رہی تھی کہ وہاں سے گزرنے والی کوچ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور امجد کو گرفتار کر کے کوچ اور متوفیہ کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ حرا کے نام سے کی گئی جو کہ جوگی موڑ کے قریب کی رہائشی بتائی گئی ہے ، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں