سکھر میں 27لاکھ روپے کی ڈکیتی منیجر ہی ملوث نکلا، 2ملزم گرفتار

سکھر میں 27لاکھ روپے کی ڈکیتی منیجر ہی ملوث نکلا، 2ملزم گرفتار

سکھر(بیورو رپورٹ)تھانہ پنوعاقل کی حدود میں ہونیوالی 27 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، کمپنی کا منیجر ہی واردات میں ملوث نکلا، سکھر پولیس نے اہم و کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ٹریس کرلی۔

اور سگریٹ کمپنی کے منیجر کو اپنے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، بینظیر پارک کے قریب مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر 27 لاکھ کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے ، جس کی اطلاع کمپنی کے ملازم احسان سمیجو نے پولیس کو دی۔ پولیس نے فوری جائے واقعہ کا دورہ کیا اور تفتیش کا آغاز کیا جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معاملے تک جا پہنچی ایس ایچ او تھانہ پنوعاقل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کروانے والے کمپنی کے منیجر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے مسروقہ 20 لاکھ کیش کو برآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں