میرپور خاص:پبلک اسکول میں فکری، معلوماتی پینل ڈسکشن کا انعقاد

میرپور خاص:پبلک اسکول میں فکری، معلوماتی پینل ڈسکشن کا انعقاد

میرپور خاص (ڈسٹرکٹ ڈیسک) میرپورخاص پبلک اسکول میں ہاؤس آف جونیئر لیڈرز کے اشتراک سے میرا تعلیمی نظام، میری ذمہ داری کے عنوان سے فکری اور معلوماتی پینل ڈسکشن ہوا۔

مقررین نے پاکستان کے تعلیمی نظام کو درپیش مسائل، اساتذہ کی ذمہ داریوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، طلبہ کی تربیت، اسٹوڈنٹ کونسلنگ اور نجی تعلیمی اداروں کے کردار پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد نے کہا کہ ملک کی بیشتر جامعات میں ہونے والی تحقیق سماجی اور معاشرتی مسائل کے حل پر مرکوز نہیں، جس کے باعث پاکستانی ریسرچ کو بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں خاطر خواہ پذیرائی حاصل نہیں ہو پاتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں