کنڈیارو:نوشہرو فیروز میں غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی شروع

کنڈیارو:نوشہرو فیروز میں غیر حاضر ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی شروع

مورو اسپتال کے سینئر ڈاکٹر محمد صائم عہدے سے فارغ، ڈاکٹر ندیم سے وضاحت طلب

کنڈیارو (نمائندہ دنیا)ڈی ایچ او نوشہروفیروز کا چارج سنبھالنے کے بعد عادی غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف پہلی کارروائی،غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحصیل اسپتال مورو کے سینئر ڈاکٹر محمد صائم کوندھر کو عہدے سے ہٹا دیا، جبکہ ڈاکٹر ندیم صالح لانگاہ سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ ڈی ایچ او نوشہروفیروز ڈاکٹر اختر حسین میرانی کے مطابق ڈاکٹر محمد صائم کوندھر 19 مئی سے بغیر اجازت ڈیوٹی سے غائب تھے ، جبکہ ڈاکٹر ندیم صالح لانگاہ بھی ڈیوٹی اوقات میں اسپتال سے غیر حاضر پائے گئے ۔ ڈی ایچ او نوشہروفیروز کے ٹراما سینٹر کے اچانک دورے کے دوران دونوں ڈاکٹروں کی غیر حاضری سامنے آئی،اسسٹنٹ کمشنر مورو کی رپورٹ پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی ایچ او نوشہروفیروز نے ڈاکٹر محمد صائم کوندھر کا ریلیونگ آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، جبکہ ڈاکٹر ندیم صالح لانگاہ کو 24 گھنٹوں میں وضاحت جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ڈی ایچ او نوشہروفیروز ڈاکٹر اختر حسین میرانی کا کہنا ہے کہ میں نے چند روز قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے ، ڈیوٹی سے غیر حاضر یا ڈیوٹی میں عدم دلچسپی والے کسی بھی ڈاکٹر یا عملے کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، عادی غیر حاضر ڈاکٹروں کو اپنی حاضری یقینی بنانی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں