میرپور خاص:ٹاؤن انتظامیہ کے بغیر شیڈول ٹیکس وصولی نوٹس جاری

میرپور خاص:ٹاؤن انتظامیہ کے بغیر شیڈول ٹیکس وصولی نوٹس جاری

خادم حسین ٹاؤن نے دکانداروں سے ٹیکس وصولی کا نجی کمپنی کوٹھیکہ دے دیافی دکاندار 5ہزار کے نوٹس موصول، ٹریڈ لائسنس کارپوریشن بناتی تھی، دکاندار

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میونسپل کارپوریشن ٹاؤن خادم علی شاہ انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو بغیر شیڈول ناجائز ٹیکس وصولیوں کے نوٹس جاری کردیے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ٹاؤن خادم علی شاہ کی جانب سے ٹاؤن کی حدود میں دوکانداروں کو ٹریڈ لائسنس بل بورڈ ایڈورٹائزمنٹ ایکٹ سندھ لوکل گورنمنٹ 2013 کے تحت فی دکاندار 5 ہزار کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے ٹریڈ لائسنس فیس کارپوریشن وصول کرتی تھی جبکہ ہر سال بل بورڈ ایڈورٹائزمنٹ کا ٹھیکہ کارپوریشن کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے ٹاؤن کی جانب سے دیئے جانے والے نوٹس میں کسی بھی قسم کے شیڈول کی کاپی منسلک نہیں کی گئی ہے جس کے مطابق بغیر شیڈول دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں، اس حوالے سے جب موقف لینے کی کوشش کی تو ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بار بار رابطہ کرنے پر بھی رابطہ نہیں ہوسکا ہے ۔ اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ ایڈورٹائزمنٹ ٹھیکہ اور ٹریڈ لائسنس ہر سال کارپوریشن کی جانب سے بنائے جاتے ہیں جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے ٹریڈ لائسنس اور ایڈورٹائزمنٹ کے نام پر اقبال پمپ پرائیویٹ دکانداروں کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے ، جن پر ٹاؤن کا اطلاق نہیں ہوتا ہے ، دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ناجائز ٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں