امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کاڈرامہ رچارہا، تنظیم اسلامی

امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کاڈرامہ رچارہا، تنظیم اسلامی

صیہونی آبادکار مسجد اقصیٰ کی حرمت کو مسلسل پامال کررہے ہیں، شجاع الدین شیخ

جیکب آباد (ڈسٹرکٹ ڈیسک)اسرائیل کی ڈکٹیشن پر امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کا ڈرامہ رچا رہا ہے ۔ اسرائیلی وزراء اور کنیسٹ ممبران کی سرکردگی میں صیہونی آبادکار مسلسل مسجدِاقصیٰ کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران اور عرب ممالک، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور امن مذاکرات کے دعووں پر اعتماد کرنے کے بجائے اللہ پر مکمل بھروسہ کریں اور یہ دیکھیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی پیدا کرنے کا اصل ذمہ دار کون ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ محض اسرائیل کے ایما پر جنگ بندی اور قیامِ امن کیلئے مذاکرات کا ڈرامہ کر رہاہے ۔ اِس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں مسلمانوں کی نسل کُشی جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ کسی صورت ‘‘گریٹر اسرائیل’’ کے ابلیسی منصوبے سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔ پھر یہ کہ آئے دن صیہونی آبادکار نیتن یاہو حکومت کے وزراء اور کنیسٹ کے ممبران کے ہمراہ مسجدِاقصیٰ پر دھاوا بول کر اُسے نمازیوں کے لیے بند کر دیتے ہیں اور مسلمانوں کے قبلۂ اول کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ غزہ میں امدادی سامان لے کر جانے والے فلوٹیلا پر حالیہ اسرائیلی حملے اور اُس پر سوار نہتے افراد، جن میں سعدایدھی سمیت چند پاکستانی بھی سوار تھے ، کے ساتھ اسرائیلی حکومت کا غیر انسانی سلوک بھی سب کے سامنے رہنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں