اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزری پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار، 6ملزمان دھر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی 6موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد عمیر، داؤد، عبدالاحد، عبدالسمیر اور ایان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بھی برآمدکیا گیا۔