گلشن اقبال میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال بلاک 13ڈی تھری بلوچ گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
فوٹیج میں مسلح ملزمان کو بچوں اور نوجوانوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ فوٹیج کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بچوں اور نوجوانوں کو یرغمال بنا کر ان سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔