خالد مقبول صدیقی کی سعید حیدر کاظمی کے انتقال پر تعزیت

خالد مقبول صدیقی کی سعید حیدر کاظمی کے انتقال پر تعزیت

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم یوتھ فورم کے رکن محب کاظمی کے والد سید سعید حیدر کاظمی کے رضائے الہٰی سے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 اس سلسلے میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے محب کاظمی سے فون پر رابطہ کیا اور ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا، اپنے تعزیتی بیان میں خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں