گوادرپورٹ کوخطے کا تجارتی مرکز بنایا جائے ، سعید راجپوت
کراچی(سٹی ڈیسک)خطے کی غیر یقینی صورتحال کی طوالت کے پیش نظر گوادر پورٹ کو گلف ممالک کا متبادل بنایا جائے ، شپنگ کارگو آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار گوادر انٹرنیشنل بزنس فورم کے چیئرمین محمد سعید راجپوت نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دوست ممالک کے ذریعے گوادر پورٹ کو متحرک کرے تاکہ اربوں ڈالر کی رُکی ہوئی شپنگ کارگو صنعت کو چلایا جاسکے ۔ سعید راجپوت نے کہا کہ شپنگ کارگو آپریشن متاثر ہونے سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کا روزگار متاثر ہورہا ہے ، نامور شپنگ کمپنیاں بند ہورہی ہیں۔