ریبیز نے ایک اور جان لے لی،اموات 14ہوگئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آوارہ کتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی،ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ شخص کو تقریباً دو ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا تاہم اس نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ مریض کو آج صبح اسپتال لایا گیا جہاں اس میں ریبیز کی تمام واضح علامات پائی گئیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک انڈس اسپتال میں 9 جبکہ جناح اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔