میرپور خاص:بارشوں کے پیش نظر میئر کا نکاسی نظام کا معائنہ

میرپور خاص:بارشوں کے پیش نظر میئر کا نکاسی نظام کا معائنہ

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میئر عبدالرؤف غوری نے متوقع مون سون بارشوں اور محرم کے انتظامات کے پیش نظر میونسپل کمشنر انیس الرحمن سیال اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، پمپنگ اسٹیشنز، میگا نالوں اور نکاسی آب کے نظام کا ہنگامی دورہ کیا۔۔۔

میئر عبدالرؤف غوری نے متوقع مون سون بارشوں اور محرم کے انتظامات کے پیش نظر میونسپل کمشنر انیس الرحمن سیال اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، پمپنگ اسٹیشنز، میگا نالوں اور نکاسی آب کے نظام کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھنے کی سخت ہدایات جاری کیں دورانِ دورہ میئر عبدالرؤف غوری نے سر سید روڈ کا بھی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں