پانی بحران ، ن لیگ ضلع ملیر کے صدر کا آج دھرنے کا اعلان
کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع ملیر کے صدر اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد فیروز خان نے اپنے علاقے میں طویل عرصے سے جاری پانی کے سنگین بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میئر کراچی اور ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ انہوں نے عوامی مشکلات کے پیش نظر 16 جون کو احتجاجی دھرنے کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب خاموش رہنا ممکن نہیں رہا ۔اپنے ویڈیو پیغام میں محمد فیروز خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے واٹر بورڈ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے کیے گئے، تاہم تمام وعدے اور یقین دہانیاں عملی اقدامات میں تبدیل نہ ہو سکیں۔