پانی کی قلت پیپلزپارٹی کی 18سالہ نااہلی کا نتیجہ ، حسنین علی چوہان
کراچی(آئی این پی)انصاف لائرز فورم کراچی ڈویژن کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے سندھ میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
صوبے میں پانی کی قلت 50 فیصد سے تجاوز کر جانا پیپلزپارٹی کی 18 سالہ نااہلی اور ناقص حکمرانی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اقتدار کی خاطر سندھ کے وسائل کا سودا کیا اور آج سندھ کے عوام اور کاشتکار اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ پانی کی شدید کمی کے باعث سندھ کی زرعی زمینیں سوکھ رہی ہیں، فصلیں متاثر ہو رہی ہیں اور کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سندھ کے کاشتکار اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ان کے جائز مطالبات اور احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ کراچی سے کشمور اور کارونجھر سے تھر نگرپارکر تک عوام پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، مگر سندھ حکومت صرف بیانات تک محدود ہے۔