ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر میں محرم سکیورٹی سے متعلق اجلاس

ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر میں محرم سکیورٹی سے متعلق اجلاس

مہزور علی کی پولیس کوامام بارگاہوں، مجالس کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایتامام بارگاہوں کے منتظمین کی تجاویز پر مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں امام بارگاہوں کے منتظمین و ذمہ داران، ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے محرم کے دوران امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں، امام بارگاہوں کے منتظمین نے سکیورٹی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں جنہیں غور سے سنا گیا۔

ایس ایس پی مہزور علی نے منتظمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس محرم کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی، انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں موجود امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور سکیورٹی اقدامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی امام بارگاہوں کے دورے کریں گے اجلاس میں شریک تمام منتظمین نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امن و استحکام، باہمی ہم آہنگی اور تمام اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں