نیو کراچی سیکٹر 11Fمیں سیوریج لائن 15 روز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار
کراچی(این این آئی)نیو کراچی سیکٹرایف گیارہ میں 36 انچ قطر کی مرکزی سیوریج لائن گزشتہ 15 روز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مبینہ غفلت اور بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بارشکایات کے باوجود متعلقہ افسران مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے واٹر بورڈ کی جانب سے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم مسلسل متاثرہ علاقے کا دورہ کر رہے ہیں اور شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، تاہم واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا انتظامی اختیار ٹاؤن کے پاس نہیں، جس سے وہ متعلقہ افسران کو عملی اقدامات پر مجبور نہیں کر سکتے۔