شاہدرہ :پستول صاف کرتے گولی چلنے سے شہری جاں بحق

شاہدرہ :پستول صاف کرتے گولی چلنے سے شہری جاں بحق

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں 52 سالہ شخص پستول صاف کرتے سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاؤن کا رہائشی 52 سالہ محمد افضل گھر کے باہر بیٹھا، اپنا پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،متوفی تین بیٹیوں اور دو بیٹوں کا باپ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...