محراب پور:بجلی تاروں میں الجھا ٹرک نکالتے پول گرگیا، لڑکی جاں بحق
محراب پور(نمائندہ دنیا)بجلی تاروں میں الجھے ٹرک کو نکالتے ہوئے پول گھر پر گر گیا، جس سے ایک لڑکی جاں بحق اور ۔۔۔
دوسری شدید زخمی ہوگئی، واقعہ اکری تھانے کی حدود حسین پاتو کے گاؤں جاں محمد شینو میں پیش آیا، جہاں پر بھوسے سے بری طرح سے اوور لوڈ ٹرک بجلی کے تاروں میں الجھ گیا، ڈرائیور کی جانب سے ٹرک نکالنے کی کوشش کے دوران بجلی کا پول معلم انور شینو کے گھر پر گیا، پول کی زد میں آکر 9 سالہ انعم شینو جاں بحق اور مہک شینو زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، گاڑی کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔