سکھر میں برف قیمت 22روپے کلو مقرر، نوٹیفکیشن جاری
سکھر(بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے برف کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق ایک کین برف کی ایکس فیکٹری ۔۔۔۔
قیمت 900 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 22 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مفاد کے پیشِ نظر تحصیل سکھر سٹی میں برف کی قیمتوں کی جانچ کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔