نوٹس کی تعمیل میں غفلت، عدالت ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن پر برہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سرجانی ٹاؤن میں اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی۔۔۔
سماعت کے دوران عدالت نے مدعی مقدمہ کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے معاملے پر پولیس حکام، خصوصاً ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔سماعت کے موقع پر سرجانی ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او اور دیگر متعلقہ پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے نوٹس کی تعمیل سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے سخت ریمارکس دیے ۔ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس میں کہا کہ کراچی کے کسی اور تھانے سے ایسی رپورٹس موصول نہیں ہوتیں جیسی سرجانی ٹاؤن تھانے کی جانب سے پیش کی جاتی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب بھی نوٹس کی تعمیل کا معاملہ آتا ہے تو ایک جیسی رپورٹس تیار کر کے جمع کرا دی جاتی ہیں۔