لاہور جانے والی ٹرین سے کروڑوں کا ممنوعہ گٹکا برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سٹی ریلوے پولیس نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور جانے والی گڈز ٹرین کی ایک بوگی سے۔۔۔
کروڑوں روپے مالیت کا ممنوعہ گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلیا۔حکام کے مطابق گڈز ٹرین کی بوگی سے مجموعی طور پر 400 بوریاں برآمد ہوئیں، جن میں 354 بوریاں رتنا اور 46 بوریاں جمبی گٹکا شامل ہیں۔ برآمد شدہ سامان کو تحویل میں لے کر مقدمے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔