سٹی کورٹ میں موبائل چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

سٹی کورٹ میں موبائل چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کے احاطے میں موبائل فون چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ پکڑا گیا۔گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔۔۔

ملزمان سے 5 موبائل فون بھی برآمد کئے گئے۔ملزمان سٹی کورٹ کے احاطے میں گروہ کی شکل میں کام کرتے تھے ۔ملزمان سٹی کورٹ میں رش والی جگہ پر داخل ہو کر لوگوں کے موبائل فون چوری کرتے تھے ۔ملزمان کی شناخت آسیہ،فاطمہ اور محمد رحیم کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزمان انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں