لاڑکانہ:رائس کینال میں نہانے پر پابندی عائد
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ ڈویڑن کے کمشنر رشید مسعود خان نے ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر رائس کینال میں لوگوں کے نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نہانے کے دوران ڈوبنے کے واقعات میں اضافے کے بعد لاڑکانہ کی حدود سے گزرنے والی رائس کینال اور اس سے منسلک نہروں میں 90 روز کے لیے نہانے پر پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کرائیں ۔ لاڑکانہ ڈویژن سے گزرنے والی کینالوں اور شاخوں کے کناروں پر نہانے پر پابندی سے متعلق انتباہی بورڈز نصب کیے جائیں۔