محراب پور:خانواہن، کنڈیارو سے 4مبینہ افغان باشندے گرفتار

محراب پور:خانواہن، کنڈیارو سے 4مبینہ افغان باشندے گرفتار

محراب پور(نمائندہ دنیا)خان واہن اور کنڈیارو سے 4مبینہ افغان باشندے گرفتار کرلئے گئے۔۔۔

 ، ایس ایچ او لعل ڈنو شر کے مطابق خان واہن شہر سے عبد الجبار ولد بخت پٹھان، سید رحمان ولد غلام مرتضیٰ پٹھان اور علی رضا عرف عبد الحمید ولد احمد عرف محمد صالح خان پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے ، تینوں کا تعلق افغانستان کے شہر قندھار سے ہے ، پولیس نے گرفتار افغانیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 61سال 2026درج کیا ہے ، دوسری طرف سی آئی اے نوشہرو فیروز نے کنڈیارو سے بھی مبینہ افغان رفیع اللہ پٹھان کو گرفتار کر لیا ہے جس کا ڈیٹا نہیں ملا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں