بچے کے قتل میں معاونت پر ملزم کا والد ،چچا اور بھائی بھی گرفتار

بچے کے قتل میں معاونت پر ملزم کا والد ،چچا اور بھائی بھی گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لی مارکیٹ کے قریب 6 سال کے بچے کے قتل میں ملوث ملزم حمزہ کے اہلخانہ نے واقعے پر پولیس کو بروقت اطلاع نہیں دی اور مبینہ طور پر جُرم چھپانے میں معاونت کی۔

پولیس نے ملزم حمزہ کے والد، چچا اور بھائی کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزم کے ساتھی اور پڑوسی دو بھائیوں کو عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے ملزمان کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔گرفتار ملزم حمزہ سے جاری تفتیش کے مطابق ملزم نے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلے میں وائر ڈال کر بے دردی سے قتل کیا، لاش الماری میں چھپا دی، بچے کے لاپتا ہونے پر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی، ملزم نے بوری بند لاش گھر کی چھت سے خالی پلاٹ میں پھینکی۔مرکزی ملزم حمزہ کو علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں