انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی موچکو پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف دو مختلف مقامات پر کارروائیاں۔بھاری مقدار میں مضر صحت انڈین گٹکا اور غیرملکی سگریٹ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں۔

پہلی کارروائی میں مضر صحت انڈین گٹکا سے لوڈ کار موچکو چیک پوسٹ پر پکڑی گئی۔کار سے 600 پیکٹ (6600 پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد کرکے نوشہروان نامی گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ 452/26 کا اندراج کیا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں حب چوکی سے آنے والے رکشہ سے 50 ڈنڈے غیرملکی سگریٹ برآمد کرکے رحمت اللہ نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم اور برآمدہ مال و رکشہ کو ضابطے کی کاروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں