رکشے میں سوار خواتین لٹ گئیں

رکشے میں سوار خواتین لٹ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)طارق روڈ پی ای سی ایچ ایس میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشے میں سوار خواتین کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔

سوشل میڈیا اور میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رکشے میں چھوٹی بچی سمیت دیگر خواتین سوار ہیں۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے ۔ملزمان نے چند ہی سیکنڈز میں اسلحے کے زور پر خواتین سے سونے کے زیورات چھینے اور باآسانی فرار ہو گئے ۔ اس اچانک واردات کے بعد خواتین اور بچے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...