ٹھٹھہ، سجاول کے مسائل حل کیلئے اداروں کو احکامات جاری

ٹھٹھہ، سجاول کے مسائل حل کیلئے اداروں کو احکامات جاری

ٹھٹھہ، حیدر آباد قومی شاہراہ دورویہ، یونیورسٹی کے قیام کے لئے رپورٹ طلبایم این اے ایاز شیرازی نے وزیر اعظم سے ملاقات میں مسائل پیش کئے تھے

سجاول (نامہ نگار)وزیراعظم ہاؤس نے ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سجاول اور ٹھٹھہ کے عوامی مسائل کے حل کے لیے پیش کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم پاکستان کے دفتر سے جاری سرکاری مراسلوں کے مطابق ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے 24 جون 2026ء کو میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات عوامی مسائل حل کیلئے تجاویز پیش کی تھیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) کو ٹھٹھہ۔حیدرآباد قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کی تجویز پر قواعد کے مطابق جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، تاکہ سفری سہولیات بہتر بنائی جا سکیں اور ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

اسی طرح وزارتِ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ٹھٹھہ، سجاول میں منظور وفاقی یونیورسٹی منصوبے پر فوری پیشرفت اور اس کی موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزارتِ پٹرولیم کو بھی مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے کہ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے مختلف علاقوں میں فنڈز موجود ہونے کے باوجود التوا کا شکار سوئی گیس منصوبوں پر کام شروع کرایا جائے اور پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ۔ وزیراعظم آفس نے حکومت سندھ کے چیف سیکریٹری کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کے لیپس فنڈز کو دوبارہ انہی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...