ماتلی:باران چیک پوسٹ پرایک کروڑ روپے کی اسمگل سپاری، گٹکا برآمد
ماتلی (نمائندہ دنیا)ماتلی پولیس کے مطابق باران چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران کراچی سے اسمگل 75 من سپاری برآمد کی گئی۔
کارروائی میں 300 کٹے سپاری اور 1000 تیار شدہ دیسی گٹکے بھی ضبط کیے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد سامان کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے ۔ اسمگل شدہ سامان 22 ویلر ٹرالر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران باجوڑ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments