سکھر:ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، جعلسازی کا تیسرا کیس سامنے آگیا
سکھر(بیورو رپورٹ)ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ کے دوران جعلسازی کا تیسرا کیس سامنے آگیا، جعلی ایڈمٹ سلپ کے ذریعے امتحان دینے کی کوشش کے دوران امیدوار گل نواز گرفتار کرلیا گیا۔۔۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تصدیق کے دوران امیدوار کا نام آفیشل اٹینڈنس شیٹ میں موجود نہ ہونے پر جعلسازی بے نقاب ہوئی، ملزم نے دورانِ تفتیش جعلی ایڈمٹ سلپ استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کے خلاف جعلسازی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے دوسری جانب ایف آئی اے کے مطابق بھرتی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے جعلسازی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments