8 ملزم گرفتار،68لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

8 ملزم گرفتار،68لاکھ روپے  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 8ملزم گرفتار، 68لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 79.154کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے بیگ میں جذب اور جوتوں سے 3.2 کلو آئس برآمد ہوئی،ملزم گرفتار ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران کویت جانیوالے مسافر کے بیگ سے 1.124 کلوگرام آئس برآمد، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ خائی زئی چوک کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار ہوا۔ جبل نور کوئٹہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس ،شکارپور روڈ سکھر کے قریب مسافر کے قبضے میں موجود ڈرم سے 22.8 کلوگرام چرس ،یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 3 کلوگرام چرس ،سیالکوٹ میں بس ٹرمینل کے قریب 2ملزموں کے قبضے سے 630 گرام چرس، 400 گرام آئس ،کراچی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 18 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...