بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے نبیل گبول کو ٹریفک اہلکار کاسلیوٹ

بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے نبیل گبول کو ٹریفک اہلکار کاسلیوٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول صدر ریگل چوک پر بغیر ہیلمٹ کے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل دوڑاتے رہے ۔ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں قانون شکنی سے روکنے کے بجائے سلیوٹ کیا۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بغیر ہیلمٹ بائیک چلاتے ہوئے سندھ اسمبلی پہنچے تھے ، جہاں انہوں نے خود دو خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا، جس میں بغیر ہیلمٹ بائیک چلانا اور موٹر سائیکل کا لائسنس نہ ہونا شامل تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...